عام آدمی پارٹی (آپ) نے اپریل میں ہونے والے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم
سی ڈی) انتخابات کے لئے 109 امیدواروں کی پہلی فہرست آج جاری کر دی۔ان امیدواروں میں سے 49 خواتین
ہیں۔تاہم کارپوریشن کی 46 نشستیں خواتین کے لیے مخصوص ہیں لیکن پارٹی نے تین
کارپوریشن (شمال، جنوب اور مشرق) کی غیر مخصوص نشستوں پر بھی خاتون امیدوار
کو کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔